تھرشور: بھارت جوڑو یاترا اس وقت کیرالہ میں ہے اور راہل گاندھی سمیت تمام پیدل یاتری ہندوستان کو متحد کرنے اور عوام کی تکلیفوں کو منظر عام پر لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں راہل گاندھی نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ اس تصویر میں ایل پی جی سلنڈر کے داموں کو ظاہر کر کے مہنگائی کا درد بیان کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکلف صرف کیرالہ ہی میں نہیں بلکہ ہندوستان بھر کے عوام کی تکلیف ہے اور حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی۔
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
راہل گاندھی نے فیس بک وال پر لکھا ’’تصویریں بولتی ہیں۔ یہ تصویر صرف کیرالہ کی نہیں بلکہ پورے ملک کی تکلیف بیان کر رہی ہے وزیر اعظم بننے سے پہلے مودی جی نے مہنگائی پر بڑے بڑے بھاسن دیئے، جملے اچھالے، خواتین کو چولہے پر کھانا بناتے دیکھ، انہیں درد ہوتا ہے، یہ بتا کہ جذباتی بھی ہوئے لیکن آج حقیقت کیا ہے؟‘‘
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’گزشتہ 8 سالوں میں 410 روپے کے سلنڈر کو 1100 اور کسی کسی ریاست میں تو اس سے بھی زیادہ قیمت کا کر دیا گیا۔ مہنگائی عام عوام کے سینے پر تانڈو کر رہی ہے۔ لوگوں کو دو وقت کا بھرپیٹ کھانا تک نہیں مل رہا۔ غریب کی تو بات ہی چھوڑ دیجئے، کیونکہ ویسے بھی راجہ کو اپنے امیر ’دوستوں‘ کے آگے غریب عوام نظر ہی نہیں آتے۔‘‘
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب سے ہماری بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی ہے، تب سے بی جے پی کے لوگ روز پوچھتے ہیں کہ کانگریس پارٹی بھارت جوڑو یاترا کیوں کر رہی ہے، اس کی کیا ضرورت ہے؟ میں بتاتا ہوں۔ یہ جو لوگ تصویروں میں اپنی تکلیف بیان کرتے نظر آ رہے ہیں، انہیں بی جے پی کے ’مہنگے دنوں‘ نے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ عام عوام ہیں۔‘‘
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
انہوں نے آخر میں کہا کہ ’’یہ دن رات محنت کرتے ہیں، اپنا خون پسینہ ایک کر کے مشکل سے اپنا خاندان چلاتے ہیں۔ آج بی جے پی حکومت، ان کے پاس جو کچھ بھی ہے، وہ چھیننے پر آمادہ ہے۔ چاہے وہ روزگار ہو یا ان کا سرمایہ۔ اپنے ملک کے اسی عوام کی جدوجہد کی لڑائی لڑنے، ان کی آوازیں اس بہری حکوت کو سنانے کے لئے ہم بھارت جوڑو یاترا کر رہے ہیں۔ جتنی بڑی تعداد میں لوگ ہماری اس یاترا کا حصہ بن رہے ہیں، یہ اتحاد اس مغرور اور متکبر حکومت کے تخت کو ہلا کر رکھ دے گا۔ مہنگائی سے ناطہ توڑو، بھارت جوڑو۔‘‘
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Sep 2022, 5:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز