نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کرناٹک حکومت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس اعلان کے لئے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سدارمیا کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ آپ کی وابستگی بحالی کی کوششوں کی طرف ایک اہم قدم ہے ہندوستانیوں کی ہمدردی اور یکجہتی کی اس وقت ضرورت ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کرناٹک حکومت کے اس اقدام کے لئے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ پر لکھا، ’’میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کرناٹک کے عوام کا ہمدردی اور انسانیت کے اس اقدام کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
سدارمیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کرتے ہوئے لکھا، ’’وائناڈ میں ہوئے تکلیف دہ لینڈ سلائڈ کے پیش نظر کرناٹک کیرالہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین کو حمایت کا بھروسہ دیا ہ ے اور اعلان کیا ہے کہ کرناٹک متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گا۔ ہم ایک ساتھ مل کر از سر نو تعمیر کرتے ہوئے امیدوں کو بحال کریں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ 30 جولائی کی صبح وائناڈ ضلع میں زبردست لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں تقریباً 344 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ وہاں تقریباً 300 لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ ریسکیو کارکنوں کو تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانی کے جماؤ اور کیچڑ سمیت منفی حالات کا سامنا ہے۔
Published: undefined
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ہفتہ کو کہا کہ وائناڈ آفت سے متاثرہ علاقے میں بچاؤ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ سب کو محفوظ مقامات پر لے جانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ حکومت نے 148 متاثرین کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی ہیں جبکہ 10042 افراد اس وقت ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined