کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پرینکا اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ منگل کی رات یہاں وائناڈ پہنچی تھیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی نامزدگی کے وقت موجود رہیں گے۔
Published: undefined
ان کے علاوہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سینئر لیڈر بھی پرینکا کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پرینکا گاندھی اپنے بھائی راہل گاندھی کے ساتھ کلپٹہ میں روڈ شو کریں گی۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی کے شیڈول کے مطابق روڈ شو کے بعد وہ صبح 11.45 بجے عوام سے خطاب کریں گی اور اس کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ پرینکا گاندھی کا مقابلہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے ستیان موکیری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نویا ہری داس سے ہے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی نے وائناڈ اور رائے بریلی سیٹوں سے جیت درج کی تھی۔ تاہم بعد میں انہوں نے وائناڈ سیٹ چھوڑ دی اور رائے بریلی سیٹ کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس وجہ سے خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے وائناڈ سیٹ پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز