لکھنؤ: مرکزمیں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو کہا کہ جابرانہ نظریات والی طاقتوں کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے ملک میں خوف کا ماحول ہے اور ان کی پارٹی عدم تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسی طاقتوں کو اکھاڑ پھینکی گی۔ ان کے خلاف کانگریس کا جدوجہد کرے گی۔
Published: undefined
کانگریس کی 135 ویں یوم تأسیس کے موقع پر پارٹی کے ریاستی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ’’آج حب الوطنی کے نام پر لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی کے ذریعہ خود پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت تشدد کے دم پر طلبا کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک میں تحکمانہ نظریات والی طاقتوں کی حکمرانی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کے جدوجہد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن آج پورے ملک میں تشدد کو ہوا دے کر خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت میں بزدلوں کی شناخت تشدد ہے جن کے اصلی چہرے ملک کی عوام نے پہچان لیے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جابرانہ نظریات کی حامل اشخاص کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب ملک میں خوف کا ماحول پھیلایا جاتا ہے تب تب کانگریس کا کارکن کھڑا ہوتا ہے۔ کانگریسیوں کے دل میں عدم تشدد اور رحم کے جذبات ہوتے ہیں اور اسی کے دم پر وہ جابرانہ نظریات کے حامل طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
Published: undefined
اترپردیش سمیت ملک کے دیگر ریاستوں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد پر انہوں نے کہا کہ آواز اٹھانے پر بچوں کو مار رہے ہیں۔ پہلے ملک میں این آر سی کی بات پھیلائی، اب کہہ رہے ہیں کہ این آر سی کی تو چرچہ بھی نہیں ہے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ دوسری پارٹیاں حکومت سے خائف ہیں۔ وہ کچھ نہیں کر رہی ہیں لیکن کانگریس نے نئے قانون کے ذریعہ خوف پیدا کرنے والی طاقتوں کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے۔
Published: undefined
وہیں اس سے قبل میرٹھ کے ایس ایس پی کے ذریعہ مظاہرین کو پاکستان چلے جانے والے جملے کی مذمت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی آئین کسی کو بھی ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے خاص کر اعلی عہدے پر فائز شخص کی ذمہ داری تو مزید بڑھ جاتی ہے۔
Published: undefined
میرٹھ ایس ایس پی کے جملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’ہندوستان کا آئین کسی بھی شہری کے ساتھ اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور جب آپ اہم عہدے پر فائز افسر ہیں تو آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘‘۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ’’بی جے پی نے اداروں میں اس قدر فرقہ واریت کا زہر گھول دیا ہے کہ آج افسروں کو آئین کے حلف کی کوئی قدر نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined