کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا بحران کے دوران بدتر ہو رہے صحت خدمات کو لے کر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی دلچسپی ان حالات کو بہتر بنانے میں نہیں بلکہ انھیں چھپانے میں ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعرات کے روز کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں ایک اسپتال میں بھرے ہوئے پانی اور اس میں کام کر رہے لوگوں کا ایک ویڈیو اَپ لوڈ کیا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے "کورونا بحران میں صحت خدمات چاق و چوبند ہونی چاہیے۔ لیکن مہوبا کے خاتون اسپتال کا یہ حال ہے۔"
Published: 23 Jul 2020, 1:58 PM IST
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ "آپ نے بریلی، گورکھپور کے اسپتالوں میں بھی بدانتظامیاں دیکھیں۔ لکھنؤ میں صحت خدمات کے اوپر بیان دینے والے وزیر اعلیٰ کی دلچسپی ان حالات کو سدھارنے میں نہیں، انھیں چھپانے میں ہے۔" اس سے قبل بھی پرینکا گاندھی نے ریاست میں اسپتال کے بدتر حالات کے تعلق سے ٹوئٹ کیا تھا۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا تھا "یو پی کے دو اہم شہروں لکھنؤ اور گورکھپور کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ فل ہو جانے کی خبریں ہیں۔ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور اسپتالوں کی یہ حالت فکر انگیز ہے۔ تین مہینے قبل حکومت کے سامنے ظاہر کیے گئے اندیشے آج حقیقت کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔"
Published: 23 Jul 2020, 1:58 PM IST
پرینکا گاندھی کا تازہ ٹوئٹ منگل کے روز ہوئی موسلادھار بارش کے بعد کا ہے جب مہوبا واقع ضلع اسپتال جزیرہ میں تبدیل ہو گیا تھا۔ پورے اسپتال میں پانی بھرا ہوا تھا۔ ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹر روہت سونکر نے بتایا کہ اسپتال میں آبی جماؤ کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ بارش بند ہونے کے فوراً بعد پانی کو نکال دیا گیا۔ ساتھ ہی پورے احاطہ کو سینیٹائز کروایا گیا۔
Published: 23 Jul 2020, 1:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jul 2020, 1:58 PM IST