قومی خبریں

جمنا کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے: کیجریوال

ٹوئٹر پر کیجریوال نے لکھا، ’’دریائے جمنا کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ دوبارہ موسلا دھار بارش نہ ہوئی تو حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر عآپ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر عآپ 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا کہ یمنا میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔ ٹوئٹر پر کیجریوال نے لکھا کہ دریائے جمنا کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ دوبارہ موسلا دھار بارش نہ ہوئی تو حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔ چندروال اور وزیرآباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے پانی نکالنا شروع کر دیا۔ دونوں پلانٹس کل تک کام شروع کر دیں گے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے لوگون سے اپیل کی کہ برائے مہربانی خیال رکھیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔"بہت سی جگہوں سے اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگ پانی میں کھیل رہے ہیں یا پانی میں تیر رہے ہیں یا ویڈیو/سیلفی لینے جا رہے ہیں۔ براہِ مہربانی ایسا نہ کریں۔ یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ سیلاب کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ پانی کی رفتار بہت تیز ہے۔ پانی کسی بھی وقت بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

ریونیو وزیر آتشی نے چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پانی کی قلت، بجلی کی قلت، سیلاب کے امدادی کیمپوں میں کھانے کے خراب معیار کو فوراً ٹھیک کریں۔ اتنا ہی نہیں، آتشی نے وزیراعلیٰ کو ہدایت دی کہ کسی بھی ایسے افسر کے خلاف کارروائی کریں جس کی لاپرواہی سے ان کیمپوں میں لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined