قومی خبریں

پریاگ راج میں گنگا اور جمنا کا پانی بڑھا، باقی ندیوں کے پانی کی سطح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافے کا یہ رجحان صرف دو سے تین دن ہی رہے گا۔ پریاگ راج میں گنگا اور جمنا دونوں ندیاں اس وقت خطرے کے نشان سے چار میٹر نیچے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ملک کے کئی حصوں میں بارش کا اثر اب سنگم شہر پریاگ راج میں بھی نظر آرہا ہے۔ پریاگ راج میں، گنگا اور جمنا دونوں ندیوں میں ایک بار پھر پانی بڑھ گیا ہے ۔ دونوں دریاؤں کے پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ سنگم شہر میں گنگا پانچ سنٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور جمنا تیرہ سنٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر محفوظ ٹھکانے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

تاہم دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافے کے باوجود پانی تاحال رہائشی بستیوں میں داخل نہیں ہوا۔ دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے ایک بار پھر ایلرٹ جاری کر دیا ہے۔ فلڈ ریلیف پوسٹوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ لوگ گھاٹ کی سیڑھیوں پر گنگا میں نہا رہے ہیں۔ سنگم کی طرف جانے والی سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ دریاؤں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے کے باعث کشتیوں کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

تاہم، یہ ایک راحت کی بات ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافے کا یہ رجحان صرف دو سے تین دن ہی رہے گا۔ اس کے بعد پانی دوبارہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ پریاگ راج میں گنگا اور جمنا دونوں ندیاں اس وقت خطرے کے نشان سے چار میٹر نیچے ہیں۔ ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافے کے بعد سنگم سمیت دیگر گھاٹوں پر بیٹھے یاتریوں اور پجاریوں نے اپنا سامان اکٹھا کر کے اوپر کی طرف بڑھ نا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined