قومی خبریں

ممبئی میں پانی کا بحران، 30 مئی سے پانی میں 5 فیصد ہوگی تخفیف، جون میں مزید بڑھے گی عوام کی پریشانی

میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی سپلائی سے متعلق تخفیف 5 جون سے 10 فیصد تک ہوگی تاکہ یہ یقینی کیا جا سکے کہ پانی کا ذخیرہ طویل مدت تک کے لیے بچا رہے۔

<div class="paragraphs"><p>پانی /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

پانی /  آئی اے این ایس

 

ممبئی میں ایک بار پھر پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس بحران کو پیش نظر رکھے ہوئے بی ایم سی نے شہر میں پانچ فیصد پانی کی تخفیف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ممبئی میں پانی کی اس تخفیف پر 30 مئی سے عمل کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ممبئی کو پانی کی فراہمی کرنے والے ذخائر میں استعمال کرنے لائق پانی کا صرف 10 فیصد ذخیرہ بچا ہے۔

Published: undefined

میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کی یہ تخفیف 5 جون سے 10 فیصد تک ہوگی۔ ایسا اس لیے کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پانی کا ذخیرہ طویل وقت تک بچا رہے۔ صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ ٹھانے میونسپل کارپوریشن اور بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن میں بھی اسی طرح کی تخفیف کی جا رہی ہے۔ 25 مئی کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کو پانی کی فراہمی کرنے والے ذخائر میں 140202 ملین لیٹر ہی پانی باقی بچا ہے۔ یہ شہر کو سالانہ فراہم کیے جانے والے 1447364 ملین لیٹر پانی کا صرف 9.69 فیصد ہے۔

Published: undefined

پانی فراہمی میں تخفیف سے متعلق یہ قدم میونسپل کارپوریشن چیف گگرانی کے اس بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ شہر میں پانی کا مناسب ذخیرہ نہیں ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخیرہ پر لگاتار نظر ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جب تک شہر میں مناسب بارش نہیں ہوگی، تب تک ممبئی میں پانی کی تخفیف جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن نے شہر کے باشندوں سے گزارش کی ہے کہ پانی کا استعمال بہت احتیاط کے ساتھ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined