نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پانی کو زندگی کے لئے اہم ترین اور بیش قیمت قرار دیتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ لوگوں کو آئندہ نسلوں کے لئے اس کا تحفظ کرنا چاہیے۔ وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کہا کہ آج پانی کا عالمی دن ہے جو پانی کے تحفظ کو بڑھاوا دینے کا عہد ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بارش کے پانی کا تحفظ کیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کو کسی بھی صورت میں برباد نہیں کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
وینکیا نائیڈو نے ارکان پارلیمنٹ کو پانی کے تحفظ کو فروغ دینے اور اس کے تحفط کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدوں میں پانی کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ ندیوں اور تمام آبی ذرائع کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل آبادی بڑھ رہی ہے۔ دنیا کی آبادی کے 16 فیصد لوگ ہندوستان میں رہتے ہیں اور دنیا میں دستیاب پانی کا صرف چار فیصد حصہ ملک میں ہے۔
Published: undefined
وینکیا نائیڈو نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر سبھی لوگوں سے پانی کے تحفظ کا عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا بار بار جائز استعمال کیا جانا چاہیے، جس سے آنے والی نسلوں کو اس اہم وسیلے سے محروم نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی زندگی میں پانی کی ضرورت پر غور کریں اور زندگی کے لئے ضروری اس محدود قدرتی وسیلے کے صحیح استعمال کا عزم کریں۔ آئندہ نسلوں کے لئے پانی کا تحفظ کریں، کیونکہ اس کا ہر قطرہ بیش قیمت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز