کانگریس صدر راہل گاندھی اڈیشہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ اس دوران 25 جنوری کو ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے راہل گاندھی کی چہار جانب تعریف ہو رہی ہے۔ دراصل ایک فوٹوگرافر راہل گاندھی کی تصویر کھینچنے کی کوشش میں اچانک سیڑھیوں سے گر پڑا۔ یہ دیکھتے ہی راہل گاندھی نے اپنا سیکورٹی گھیرا توڑتے ہوئے فوراً اس کی جانب قدم بڑھایا اور ہاتھ پکڑ کر اسے اٹھنے میں مدد کی۔
Published: undefined
اس واقعہ کا ویڈیو جب سامنے آیا تو لوگ راہل گاندھی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر اپنا بیلنس بگڑنے کے سبب سر کے بل نیچے گر جاتا ہے۔ راہل گاندھی جب یہ دیکھتے ہیں تو اپنی سیکورٹی کا گھیرا توڑ کر تیزی کے ساتھ یعنی دوڑتے ہوئے فوٹوگرافر کے پاس پہنچتے ہیں اور اٹھاتے ہوئے اس کا حال چال پوچھتے ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ سیکورٹی کے کچھ اہلکار اور دیگر لوگوں نے بھی بعد میں فوٹوگرافر کے پاس جا کر اس کی خیریت دریافت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز