بابا رام دیو کو آپ نے مختلف انداز میں یوگا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کبھی کسی اسٹوڈیو میں اینکر کے ساتھ اُٹھک بیٹھک کرنے لگتے ہیں، تو کبھی سر کے سہارے کھڑے ہو کر 'شیرساسن' کرنے لگتے ہیں۔ اتر پردیش میں انھوں نے کچھ نیا کرنے کا منصوبہ بنایا اور یوگا کرنے ہاتھی کی پیٹھ پر بیٹھ گئے۔ لیکن ابھی بابا رام دیو ٹھیک طرح سے بیٹھے بھی نہیں تھے کہ ہاتھی ہلنے لگا اور اس کے ساتھ ہی بابا رام دیو زمین پر گر پڑے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کچھ لوگ بابا رام دیو پر طنز بھی کستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پنکج اپادھیائے نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ "بابا آخر یہ کون سا آسن ہے!"
Published: 14 Oct 2020, 4:11 AM IST
بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو اتر پردیش کے متھرا کا ہےجہاں پیر کے روز بابا رام دیو مہاون کے رام نریتی آشرم میں یہ کرتب دکھا رہے تھے۔ بابا کے زمین پر گرتے ہی لوگ اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔ خوش قسمتی یہ رہی کہ رام دیو کو اس واقعہ میں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔
Published: 14 Oct 2020, 4:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Oct 2020, 4:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز