لکھنؤ: وقتاً فوقتاً شریعت اسلامیہ کے سلسلے میں بے بنیاد و بے تکے دعوؤں کے ذریعہ اپنا مذاق آپ بننے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر مدارس اسلامیہ میں ترمیم شدہ قرآن پڑھانے کے لئے قانون بنانے کی اپیل کی ہے۔ وسیم رضوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے اپنے خط میں دلیل دی ہے کہ قرآن مجید میں مبینہ 26 آیتیں ایسی ہیں جو نعوذباللہ وحی الہٰی کے ذریعہ نازل نہیں ہوئی ہیں، کیونکہ یہ آیات دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور سخت گیرذہنیت کو فروغ دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں نام نہاد مسلم دہشت گردی اپنے عروج پر ہے۔
Published: 29 May 2021, 11:11 PM IST
وسیم رضوی نے دعوی کیا ہے کہ کافی غوروخوض کے بعد انہوں نے قرآن مجید کو نئی ترتیب دی ہے جس میں سے ان 26 آیتوں کو ہٹا دیا ہے۔ وسیم رضوی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ نئی ترتیب کے مطابق مدارس میں قرآن کو پڑھانے کے لئے نظام کو یقینی بنائے جانے سے متعلق ہدایت دینے کی مہربانی کریں۔ وسیم رضوی نے مزید لکھا ہے کہ موجودہ قرآن مجید موجودہ ترتیب کے اعتبار سے ٹھیک نہیں ہے۔دوسرے کے مذہب سے نفرت پیدا ہو، اپنے مذہب کو صحیح بتا کر دوسرے مذہب کی بے عزتی کیا جانا، یہ ملکی مفاد میں قطعی مناسب نہیں ہے اور غیر آئینی ہے۔ ہندوستان کو اس میں پہل کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔
Published: 29 May 2021, 11:11 PM IST
شیعہ وقف بورڈ کے سابق چئیر مین نے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے بغیر کوئی تفصیلی ہدایت کے خارج کردیا گیا۔ اسی عرضی کو دوبارہ سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں دوبارہ داخل کی گئی ہے، جو کہ ابھی التوا کا شکار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کر کے قرآن مجید سے 26آیات کی منسوخی کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمی نے مسٹر رضوی پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے عرضی کو خارج کردیا تھا۔
Published: 29 May 2021, 11:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 May 2021, 11:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز