قومی خبریں

’وسیم رضوی کا آیات مقدسہ کو قرآن سے نکالنے کا مطالبہ جارحانہ اشتعال انگیز حرکت‘

قرآن پوری کائنات و انسانیت کے لیئے ایک بہترین نمونہ ہے جو انسان کو کیسے زندگی بسر کرنا چاہئے سکھاتا ہے اور فلاح ورحم کی دعوت دیتا ہے

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

پرتاپ گڑھ: قرآن پوری کائنات و انسانیت کے لیئے ایک بہترین نمونہ ہے جو انسان کو کیسے زندگی بسر کرنا چاہئے سکھاتا ہے، اور فلاح ورحم کی دعوت دیتا ہے۔ آج وسیم رضوی نے قرآن کی مقدسہ آیات کو نکالنے کے لیئے سپرم کورٹ میں رٹ داخل کرکے ایک مرتبہ پھر اسلام ،و پوری انسانیت کے خلاف جارحانہ اشتعال انگیز حرکت کی ہے جو کسی بھی مذہب کے لیئے قابل قبول نہیں ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی مجنون حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپرم کورٹ میں قرآن سے 26 مقدسہ آیات کو ہٹانے کی عرضی داخل کر پورے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے کا کام کیا ہے ۔ وسیم رضوی ایک جاہل و احمق شخص ہے وہ بدعنوانی کے جرم سے اپنی گردن بچانے و اسلام دشمن تنظیموں کو خوش کرنے کے لیئے یہ کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

سیاسی مفاد و کرسی کی لالچ نے اس کو پاگل بنا دیا جس کے سبب وہ ایسی اسلام و انسانیت مخالف حرکت کر رہا ہے ۔ چیئر مین کی کرسی پر رہتے وقت اس نے جو قانون مخالف کام کیا ہے اس کی سی بی آئ جانچ چل رہی ہے ،جس سے بچنے کے لیئے وہ ایسی اسلام مخالف حرکت کررہا ہے تاکہ اس کو راحت مل سکے پر یہ ممکن نہیں۔

Published: undefined

وسیم رضوی کو کیا معلوم نہیں جس قرآن کو پڑھ کر پوری دنیا میں روز بروز کثیر تعداد میں لوگ اسلام کے قریب آرہے تو وہ قرآن دہشت گردی کا درس کیسے دے سکتا ہے ۔جو قرآن ایک ادنیٰ سے جانور چونٹی لیئے رحم کا درس دیتا ہے تو وہ کسی انسان کو قتل کا کیسے درس دے سکتا ہے۔

Published: undefined

قرآن انسانیت کی بقاء و تحفظ کے لیئے جہاں اتنا سخت ہے وہ دہشت گردی کا درس کیا دے سکتا ہے ؟ وسیم رضوی اپنے ذاتی مفاد اور سیای وجود کے لیئے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والا بیان مسلسل دے رہا ہے ،جس کا اسلام قرآن و حدیث پیغمبر کی روشنی میں دور دور تک کوئ واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں ایک حرف بلکہ زبر ریر میں بھی ترمیم کرنے والا یا ایسی سوچ رکھنے والا ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا ۔اسلام دفاع کا حکم دیتا ہے ، جنگ کی پہل کرنے کی سخت ممانعت ہے۔

Published: undefined

قرآن کی آیتیں و اس کے احکامات میں ابتدا سے تا قیامت تک کسی طرح کی ردّو بدل کی کوئ گنجائش نہیں ہے ،اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود الللہ نے لی ہے ۔جس کا محافظ خود الللہ ہے اس کو کون مٹا سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کو اس سیکولر ملک میں منافرت پھیلانے کے جرم میں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined