ممبئی میں آج (9 جولائی) کو بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوسرے روز بھی اسکول و کالج بند رکھے گیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا بھی انتباہ ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں سے زبردست ٹریفک جام کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
Published: undefined
اپنی تازہ پیشین گوئی میں محکمہ موسمیات نے منگل کی دوپہر 1 بجے تک ممبئی کو ریڈ الرٹ پر رکھا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھاری سے بہت زیادہ بارش جاری رہے گی۔ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کے لیے منگل کی دوپہر تک ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پال گھر اور تھانے کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ علاقائی محکمہ موسمیات کے ذریعے جاری انتباہ کے پیش نظر کئی اضلاع کے اسکولوں کو آج (9 جولائی) کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی شہر میں پیر کے روز نو گھنٹوں میں 101.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس کے مضافاتی علاقوں سے تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔ جبکہ مہاراشٹر کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔ محکمہ کی ممبئی ریجن کی سائنسدان سشما نائر نے بتایا کہ شہر کے قلابہ موسمیاتی مرکز میں صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک 101.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس سانتا کروز کے سینٹر پر، جو ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے لیے موسم کی پیمائش کرتا ہے، صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک صرف 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
عام طور پر ممبئی شہر میں مضافاتی علاقوں کی نسبت بہت کم بارش ہوتی ہے۔ نائر نے کہا کہ پڑوسی ضلع رائے گڑھ میں شدید بارش ہوئی ہے۔ چونکہ قلابہ محکمہ موسمیات کا مرکز رائے گڑھ ضلع کے قریب ہے، اس لیے اس مرکز پر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق ساحلی ضلع رتناگیری میں 117.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ششما نائر نے کہا کہ ہم نے منگل کی صبح 8.30 بجے تک ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے (جو کہ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا اشارہ ہے)۔ اس کے بعد اسے اورنچ الرٹ میں (دن کے وقت تیز بارش کی نشاندہی کرتا ہے) میں تبدیل کر دیا ہے، مگر ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو وسطی مہاراشٹر میں، ستارہ اور پونے اضلاع کے پہاڑی علاقوں سمیت پورے ضلع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے اور ان مقامات کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی کوکن کے لیے بھی ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع شامل ہیں۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ علاقوں کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined