لکھنؤ: بجلی ملازمین نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اگر بجلی ترمیمی بل پیش کیا گیا تو ملکی سطح پر 15 لاکھ بجلی ملازمین کام کا بائیکاٹ کر کے پورے دن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Published: undefined
آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے ہفتہ کو کہا کہ بجلی ملازمین و انجینئروں کی نیشنل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں جس دن بجلی ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا اسی دن ملک کے تمام 15 لاکھ بجلی ملازمین و انجینئر بغیرکسی نوٹس کے کام کا بائیکاٹ کر کے پورا دن احتجاج کریں گے۔
Published: undefined
شیلندر دوبے نے کہا کہ 15 دسمبر کو دہلی میں منعقد ستیہ گرہ میں ملک کے سبھی صوبوں کے بجلی ملازمین شرکت کریں گے۔ اس سے قبل 08 دسمبر کو سبھی صوبوں کی راجدھانیوں سمیت سبھی اضلاع و سب اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی ترمیمی بل کے ذریعہ بجلی تقسیم کا منافع والا شعبے نجی گھرانوں کو سونپنا چاہتی ہے جس سے سرکاری بجلی تقسیم کمپنیوں کی حالت مزید خراب ہو جائے گی جس اثر بلاآخر صارف کے اوپر پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined