چنڈی گڑھ: پنجاب کے علیحدگی پسند لیڈر اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو ہفتہ کے روز پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس امرت پال سنگھ کے قافلے کا تعاقب کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے 2 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ امرت پال سنگھ کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق نفرت انگیز تقاریر سے ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ کے مفاد میں، تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز، تمام ایس ایم ایس سروسز (سوائے بینکنگ اور موبائل ری چارج کے) اور پنجاب کے علاقائی دائرہ اختیار میں وائس کال کے علاوہ موبائل نیٹ ورکس پر فراہم کی جانے والی تمام ڈونگل سروسز 18 مارچ (12:00 بجے) سے 19 مارچ (12:00 بجے) تک معطل رہیں گی۔
Published: undefined
امرت پال کی گرفتاری کے بعد کسی بھی ہنگامے سے بچنے کے لیے اس کے گاؤں جلو پور کھیڑا کو سیل کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے ٹوئٹ کرکے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined