’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے لیے تشکیل جے پی سی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میٹنگیں بھی ہو رہی ہیں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) میں شامل اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے وقف بل سے متعلق اپنے نظریات رکھنے کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ اس معاملے میں 5 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اوم برلا سے شکایت کی ہے کہ جے پی سی چیف جگدمبیکا پال مبینہ طور پر منمانی کر رہے ہیں۔ اگر انھیں اپنی بات رکھنے کے لیے مزید وقت نہیں دیا گیا تو وہ کمیٹی سے اپنا نام واپس لے لیں گے۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن ارکین پارلیمنٹ اے راجہ، محمد جاوید، عمران مسعود، اسدالدین اویسی، سنجے سنگھ اور کلیان بنرجی وغیرہ نے یہ خط لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال منمانے فیصلے لے رہے ہیں اور میٹنگ کی تاریخ طے کرنے کے ساتھ ساتھ گواہوں کو بلانے میں بھی منمانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جے پی سی بھی ایک چھوٹی پارلیمنٹ کی طرح ہے جس میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو بھی سنا جانا چاہیے، نہ کہ طے طریقہ پر عمل کیے بغیر بل کو پاس کرانے کی کوشش ہونی چاہیے۔ جے پی سی میٹنگوں میں خوب ہنگامہ اور تنازعہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined