قومی خبریں

وقف ترمیمی بل: اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پھر جے پی سی میٹنگ کا کیا بائیکاٹ، بی جے پی پر ہتک عزتی کا لگایا الزام

منگل کے روز ہوئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل کلیان بنرجی، گورو گگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت سمیت کئی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ ناراض ہو کر ہال سے باہر چلے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>وقف ترمیمی بل کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل جے پی سی میں شامل اراکین، تصویر ’ایکس‘</p></div>

وقف ترمیمی بل کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل جے پی سی میں شامل اراکین، تصویر ’ایکس‘

 

وقف ترمیمی بل 2024 کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ کا آج لگاتار دوسرے دن اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کر دیا۔ میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے والے کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ جے پی سی کی میٹنگوں میں لگاتار ہنگامے ہو رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے قصداً برسراقتدار طبقہ کے اراکین ماحول خراب کر رہے ہیں۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی کے ایک رکن پر آج ہتک آمیز تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ کمیٹی اصول و ضوابط کے مطابق کام نہیں کر رہی ہے۔ جس طرح غلط انداز میں میٹنگ ہو رہی ہے اسے کسی بھی حال میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جے پی سی ملک بھر میں لوگوں سے وقف ترمیمی بل 2024 پر مشورہ مانگ رہی ہے۔ مختلف شہروں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ گفت و شنید بھی ہو رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی دہلی میں ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا جب ایک رکن نے کانگریس صدر کھڑگے کے تعلق سے کچھ کہہ دیا۔ اس پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل سے متعلق ہو رہی میٹنگ میں کچھ الگ ہی موضوع چھیڑ دیا جاتا ہے، قابل اعتراض باتیں کی جا رہی ہیں جو مناسب نہیں ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، آج ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں شامل کلیان بنرجی، گورو گگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت سمیت کچھ دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو ناراض ہو کر ہال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ بعد کچھ اراکین پارلیمنٹ دوبارہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔ اس معاملے میں بی جے پی اراکین کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن اراکین نے کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کو نازیبا الفاظ کہے جو مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined