قومی خبریں

وقف ترمیمی بل 2024: جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں زوردار ہنگامہ، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی زخمی

میٹنگ کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ ابھجیت گنگوپادھیائے اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے درمیان تلخ بحث دیکھنے کو ملی، دونوں لیڈران نے جارحانہ رخ اختیار کر لیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>زخمی کلیان بنرجی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

زخمی کلیان بنرجی، تصویر سوشل میڈیا

 

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ میں ہنگامہ کا دور جاری ہے۔ آج ایک بار پھر جے پی سی میں شامل برسراقتدار اور حزب اختلاف طبقہ کے رکن میں زوردار بحث دیکھنے کو ملی۔ اس مرتبہ تو اس بحث نے جارحانہ رخ اختیار کر لیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی سی کی میٹنگ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ابھجیت گنگوپادھیائے اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے درمیان کسی بات پر تلخ بحث شروع ہو گئی۔ میٹنگ کے دوران ہی دونوں لیڈران نے جارحانہ رخ اختیار کر لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نوک جھونک نے شدت اختیار کر لی۔ دونوں لیڈران کے درمیان تصادم کی حالت پیدا ہو گئی جس سے کلیان بنرجی کی ٹیبل پر رکھی شیشے کی بوتل گر کر ٹوٹ گئی۔ اس واقعہ سے کلیان بنرجی کی انگلیاں زخمی ہو گئیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ اڈیشہ کی ایک تنظیم کے رکن وقف املاک سے متعلق اپنی رائے رکھ رہے تھے تبھی یہ ہنگامہ شروع ہوا۔ ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں کہا جا رہا ہے کہ ہنگامہ کے وقت جسٹس اِن رئیلٹی، کٹک، اڈیشہ اور پنچ سکھا پرچار کٹک، اڈیشہ بانی منڈلی کا پریزنٹیشن چل رہا تھا۔ کلیان بنرجی اس دوران اپنی بات رکھنا چاہتے تھے، حالانکہ ان سے پہلے ہی دو تین مرتبہ بات ہو چکی تھی۔ پھر بھی وہ پریزنٹیشن کے دوران اپنی کچھ بات رکھنا چاہ رہے تھے، جس پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ابھجیت گنگوپادھیائے نے اعتراض ظاہر کیا۔

Published: undefined

دونوں ہی فریقین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سامنے والے نے نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ اسی درمیان کلیان بنرجی نے میز پر رکھی شیشے کی بوتل اٹھا کر ٹیبل پر دے ماری اور خود کو چوٹ پہنچا لی۔ بی جے پی اراکین کا الزام ہے کہ کلیان بنرجی نے ٹوٹی ہوئی بوتل چیئرمین کی طرف اچھال دی۔ حالانکہ اس تعلق سے کچھ بھی مصدقہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن جو تصویریں سامنے آئی ہیں اس میں کلیان بنرجی کی کچھ انگلیوں پر پٹی بندھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد میٹنگ کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined