قومی خبریں

وقف (ترمیمی) بل 2024: آپ بھی دیں اپنا مشورہ! جے پی سی کی دوسری میٹنگ ختم، موبائل نمبر اور ویب سائٹ لنک جاری

لوک سبھا سکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی چیف جگدمبیکا پال نے عام طور سے عوام اور خاص طور سے غیر سرکاری اداروں، ماہرین، اسٹیک ہولڈرس اور تنظیموں سے مشورہ مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے پی سی کی دوسری میٹنگ میں کمیٹی کے سربراہ جگدمبیکا پال و دیگر اراکین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/AprajitaSarangi">@AprajitaSarangi</a></p></div>

جے پی سی کی دوسری میٹنگ میں کمیٹی کے سربراہ جگدمبیکا پال و دیگر اراکین، تصویر @AprajitaSarangi

 

وقف (ترمیمی) بل 2024 کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آج دوسری میٹنگ ہوئی جو انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ جے پی سی کی میٹنگ میں وقف قانون پر عام لوگوں سے مشورہ طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کے لیے فون نمبر اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے ویب سائٹ کا لنک جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وقف ترمیمی بل معاملے میں تشکیل جے پی سی کی پہلی میٹنگ جب 22 اگست کو ہوئی تھی، تو کمیٹی کے چیف جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ سبھی حصہ داروں کی بات سنی جائے گی اور مسلم ماہرین سے بھی مشورہ کیا جائے گا۔ لیکن اب وقف قانون پر عام لوگوں کی رائے مانگ کر وسیع پیمانے پر غور و خوض کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی چیف جگدمبیکا پال نے عام طور سے عوام اور کاص طور سے غیر سرکاری اداروں، ماہرین، اسٹیک ہولڈرس اور تنظیموں سے نظریات و مشورے والے عرضداشت مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کو تحریری عرضداشت پیش کرنے کے خواہش مند لوگ دو کاپیاں انگریزی یا ہندی میں جوائنٹ سکریٹری (جے ایم)، لوک سبھا سکریٹریٹ، کمرہ نمبر 440، سنسدیہ سوندھ، نئی دہلی 110001، ٹیلی فون نمبر 23035284/23034440، فیکس نمبر 23017709 کو بھیج سکتے ہیں۔ لوگ اپنے نظریات کو jpowaqf isssansad.nic.in  پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

پریس ریلیز میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ کمیٹی کو پیش کیے گئے عرضداشت یا مشورے کمیٹی کے ریکارڈس کا حصہ ہوں گے اور انھیں ’خفیہ‘ مانا جائے گا اور انھیں کمیٹی کے خصوصی حقوق حاصل ہوں گے۔ عرضداشت پیش کرنے کے علاوہ جو لوگ کمیٹی کے سامنے موجود ہونے کے خواہشمند ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی طور سے اس کا تذکرہ کریں۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا فیصلہ آخری ہوگا۔

Published: undefined

اس دوران جے پی سی سربراہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ ’’ہم نے پہلی میٹنگ میں بھی کہا تھا کہ اگر حکومت نے وقف ترمیمی بل 2024 کو جے پی سی کے پاس بھیجا ہے تو ہم ملک کے سبھی وقف بورڈ کو بلائیں گے، جس سے سبھی کی رائے اس میں مل جائے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ایک بہتر وقف ترمیمی بل آئے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ آل انڈیا سنی جمعیۃ، آل انڈیا مسلم سول لبرٹیز کے سابق رکن پارلیمنٹ دیپ صاحب کو بلایا گیا ہے، ساتھ ہی یوپی و راجستھان کے دو سنی وقف بورڈ کو بھی بلایا گیا ہے۔ جگدمبیکا پال کا کہنا ہے کہ ’’ہم سبھی اراکین سے مل کر ایک وسیع بل لائیں گے جو اس وقف ترمیمی بل کے لیے اور ملک کے لیے بہتر ہو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined