معاشرے سے منشیات کو دور رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے۔
Published: undefined
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت داؤد احمد صوفی ولد غلام حسن صوفی ساکن سولندہ کھائی پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئی اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند رکھا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ٹنگمرگ اور ضلع کے دیگرعلاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined