بھوپال: مدھیہ پردیش کے بیتول پارلیمانی حلقہ کے چار پولنگ مراکز پر 10 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ ان علاقوں میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگئی تھی لیکن بس میں آگ لگ جانے کے سبب ای وی ایم مشینیں متاثر ہو گئی تھیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے بتایا کہ بیتول علاقہ کے ملتائی اسمبلی حلقہ میں آنے والے چار مراکز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس تعلق سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ 129 میں شامل پولنگ مراکز راجہ پور، دودر رایت، کنڈا رایت اور چکھلی مال میں 10 مئی کو پھر سے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ 10 مئی کو صبح 7 بجے سے شامل 6 بجے تک کی جائے گی۔ 10 مئی کو صبح ساڑھے پانچ بجے ووٹنگ کی مشق کی جائے گی، اس کے لئے پولنگ کا عملہ ساز و سامان کے ساتھ 9 مئی کو روانہ ہو جائے گا۔
Published: undefined
دوبارہ پولنگ کے دوران انمٹ سیاہی ووٹروں کے بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں لگائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بیتول کے کلکٹر اور ضلع الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام امیدواروں اور سیاستی پارٹیوں سمیت مشاہدین کو دوبارہ ووٹنگ کی اطلاع لازمی طور پر دیں اور پولنگ مراکز کے علاقہ میں منادی منادی کرائی جائے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 7 مئی کو ووٹنگ کے بعد واپس لوٹ رہی بس میں آگ لگ گئی تھی، جس کی اطلاع کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر بیتول نے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو بھیجی تھی۔ کمیشن کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بیتول کے چار پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز