قومی خبریں

آخری مرحلے کے دوران بہار میں آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر پولنگ

سنگھ نے بتایا کہ پولنگ والے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتیاط کے طور پر ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک ایئر ایمبولینس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار کی آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر پولنگ جاری ہے اور صبح 9 بجے تک 10.65 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، بہار میں لوک سبھا کی آٹھ سیٹوں کے ساتھ دیہری اسمبلی کےضمنی انتخابات کے لئے آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی ۔ ریاستی ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر سنجے کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ ساتویں مرحلے میں نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، آرا، بکسر، سہسرام ( ریزور )، كاراكاٹ اور جہان آباد لوک سبھا کے ساتھ ہی ڈیهري اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے صبح سات بجے سے سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان پولنگ شروع ہو گئی ، جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کے سبب پاٹلی پتر لوک سبھا حلقہ کے مسوڑھي اور پالی گنج، كاراكاٹ لوک سبھا حلقہ کے ڈیهري، كاراكاٹ، گوہا اور نوين نگر اور سہسرام لوک سبھا حلقہ بھبھوا، چیناری اور سہسرام اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ شام چار بجے تک ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔

Published: undefined

سنگھ نے بتایا کہ پولنگ والے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتیاط کے طور پر ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک ایئر ایمبولینس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔ ديارا والے علاقوں میں جہاں گڈسوار پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں وہیں ندیوں میں کشتی کے ذریعے گشت کا انتظام کیا گیا ہے۔ غیر جانبدارنہ پولنگ یقینی بنانے کے لئے تمام پولنگ مراکز پر نیم سکیورٹی فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسی قسم کی گڑبڑی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined