مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں جمعہ کو ریکارڈ ووٹنگ کے ایک دن بعد ووٹنگ کا فیصد 76.22 فیصد سے بڑھ کر 77.15 فیصد ہو گیا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے ہفتہ کی رات ووٹنگ فیصد سے متعلق معلومات جاری کیں۔ اس کے مطابق تمام 230 سیٹوں پر 77.15 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ووٹنگ کا فیصد مزید بڑھ سکتا ہے۔ ریاست میں اس الیکشن میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام 230 حلقوں میں اوسطاً 78.21 فیصد مردوں اور 76.03 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالے۔ یہ اوسط 77.15 فیصد ہے۔
Published: undefined
واضح رہے رتلام ضلع کے سیلانہ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جو 90.1 فیصد رہا۔ سب سے کم ووٹنگ جوبٹ اسمبلی حلقہ میں 54.37 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ تقریباً 99 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا فیصد 80 فیصد سے زیادہ رہا۔ ان میں سے بہت سے علاقے قبائلی اکثریتی علاقوں میں واقع ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined