سری نگر: جموں وکشمیر میں آٹھ مرحلوں پر محیط ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچاتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ شروع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح کے سات بجے شروع ہوا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ کووڈ پروٹوکال کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں کئی پولنگ بوتھوں کے باہر سردی کے باوجود رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں تاہم بعض پولنگ بوتھوں پر رائے دہنگان نہایت کم تعداد میں دکھائی دیئے۔
Published: undefined
ان انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتے کے روز 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے پہلے مرحلے کی پولنگ کےلئے 2 ہزار 6 سو 44 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار 4 سو 75 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔
Published: undefined
آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی انتخابات میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، کانگریس، سی پی آئی (ایم) متحد ہو کر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے جھنڈے کے تحت حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے مشترکہ طور امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
Published: undefined
ادھر بی جے پی نے ان انتخابات میں کامیابی کا سہرا اپنے امیدواروں کے سر باندھنے کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے 12 بڑے وزرا اور لیڈروں کو کام پر لگایا تھا ان میں سے 5 وزرا جموں و کشمیر میں ہی خیمہ زن رہے۔ قابل ذکر ہے کہ جہاں جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں وہیں خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلے انتخابات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined