قومی خبریں

ہریانہ میں ووٹنگ تھوڑی دیر میں، 90 سیٹوں پر1,031 امیدوار میدان میں

 بی جے پی کی حکومت والی ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو اکثریت کے لیے 46 کا ہندسہ درکار ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہریانہ میں آج یعنی 5 اکتوبر 2024 کو ووٹنگ تھوڑی دیر میں شروع ہو گی ۔ 90 اسمبلی سیٹوں والی ریاست میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی نتائج 8 اکتوبر 2024 کو آئیں گے۔

Published: undefined

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پنکج اگروال نے جمعہ یعنی 4 اکتوبر 2024 کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، "2,03,54,350 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 8,821 ووٹرز کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔ کل 1,031 امیدوار ہیں۔ 90 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے 101 خواتین ہیں جب کہ ووٹنگ کے لیے کل 20 ہزار 632 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ اور جے جے پی کے دشینت چوٹالہ و دیگر 1027 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ انتخابات کے ذریعہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

حکمراں بی جے پی مسلسل تیسری بار ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کانگریس ایک دہائی کے بعد حکومت میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے لیکن قسمت آزمائی کرنے والی دیگر بڑی پارٹیوں میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی)  اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد اور جنائک جنتا  پارٹی کا اتحاد شامل ہیں۔وزیراعلیٰ کے لیے سب سے زیادہ کانگریس کےبھوپیندر سنگھ ہڈا اور کماری سیلجا  زیر بحث ہیں اور بی جے پی کی جانب سے نائب سنگھ سینی اور انل وج کی چرچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined