بھوپال: مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی، جو شام چھ بجے تک چلے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ 9 ہزار 361 پولنگ اسٹیشنوں سے شروع ہوئی ہے اور کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر 63 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو متعلقہ حلقہ یا ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی۔
Published: undefined
ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 355 امیدواروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ، جن میں 12 وزرا بھی شامل ہیں۔ ووٹنگ کےلئے 13 ہزار 115 بیلٹ یونٹ ، 13 ہزار 115 کنٹرول یونٹ اور 14 ہزار 50 وی وی پیٹ ضلعوں میں مہیا کرائی گئی ہیں ۔
ووٹنگ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں موک پول بھی ہوا۔ ضمنی انتخاب میں 9 ہزار 361 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے برابر تعداد میں پولنگ پارٹیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ نیز 30 فیصد پولنگ پارٹیوں کو ریزور کے طورپر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس ، مجسٹریٹ ، موبائل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ کے بعد ، ای وی ایم کو اسٹرونگ روم میں لایا جائے گا۔ مرکزی آبزرورکی موجودگی میں ویڈیو گرافی کے دوران ای وی ایم مشینوں کو سیل کردیا جائے گا۔
Published: undefined
اسٹرونگ روم کے حفاظتی انتظامات سی آر پی ایف کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ سی سی ٹی وی ، ویڈیوگرافی اسٹرونگ روم کے قریب دستیاب ہوگی۔ کوئی بیرونی شخص وہاں داخل نہیں ہو سکے گا۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 3 ہزار 38 اہم پولنگ بوتھس اور 358 کمزور ہیملیٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Published: undefined
ریاست میں جورا، سوماولی، مورینا، دیمنی، امباہ، مہگاؤں، گوہد، گوالیار، گوالیار ایسٹ، ڈبرا، بھانڈیر، کریرا، پوہڑی، باموری، اشوک نگر، منگاولی، سرکھی، ملیہرا، انوپ پور، سانچی، بیاورا، آگر، ہاٹ پیپلیا، ماندھاتا، نیپا نگر، بدناور، سانویر اور سواسراس اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ان میں سے 16 سیٹیں گوالیار چمبل زون کی ہیں۔
Published: undefined
کل 28 میں سے 25 سیٹوں پر متعلقہ ایم ایل اے کے استعفے اور متعلقہ ایم ایل اے کی 03 دیگر افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان 28 سیٹوں میں سے 27 پر کانگریس کا اقتدا تھا اور واحد آگر سیٹ بی جے پی کے قبضہ میں تھی۔
دو سو تیس ممبران ریاستی اسمبلی میں اس وقت 201 ایم ایل اے ہیں۔ ان میں سے 107 بی جے پی سے ، کانگریس سے 87 ، بی ایس پی سے دو ، ایس پی سے ایک اور چار آزاد امیدوار ہیں۔ کل 29 سیٹیں خالی ہیں ، جن میں سے 28 سیٹوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔ دموہ سیٹ حال ہی میں کانگریس کے ممبر اسمبلی راہل سنگھ کے حالیہ ایم ایل اے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined