قومی خبریں

سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ

مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 13 جولائی کو کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار سمیت ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 13 جولائی کو کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں امرواڑہ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہلکی بارش کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کم تعداد میں نظر آئے۔ امرواڑہ اسمبلی کے 256959 ووٹر 332 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

Published: undefined

اسی دوران ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی لوگوں نے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا۔ بچوں کے سکول میں تین پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں دو پولنگ سٹیشنوں پر خواتین ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن افسر منیش کمار سونی نے بتایا کہ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ہمیر پور میں تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ بدھ کی صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے شروع ہو گیا ہے۔ صبح 4 بجے سے 94 پولنگ سٹیشنوں پر ملازمین اور افسران کو تعینات کر دیا گیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مغربی بنگال کے رائے گنج، راناگھاٹ ساؤتھ، بگڈا اور مانیک تلہ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ اور منگلور اور پنجاب میں جالندھر ویسٹ سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش کے ڈیرہ، ہمیر پور اور نالہ گڑھ، بہار کے روپولی، تمل ناڈو کے وکراونڈی اور مدھیہ پردیش کے امرواڑہ میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس الیکشن میں وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر سمیت کئی قدآور اور کچھ نئے چہرے شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined