قومی خبریں

تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری، مودی اور کھڑگے نے ووٹروں سے کی یہ اپیل

کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ میں ہر ایک سے خاص طور پر نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں اور جمہوریت کے اس جشن کو مضبوط کریں اور امن اور ترقی کے لیے ووٹ دیں۔

<div class="paragraphs"><p>تریپورہ میں پولنگ / تصویر ٹوئٹر</p></div>

تریپورہ میں پولنگ / تصویر ٹوئٹر

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تریپورہ کے ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹر پر اپیل کی، "میں تریپورہ کے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کرنے اور جمہوریت کے اتسو کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔"

Published: undefined

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح تمام حلقوں میں پرامن طریقے سے شروع ہوئی اور لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی پولنگ بوتھوں کے باہر قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

Published: undefined

کھڑگے نے عوام سے کی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل

وہیں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز عوام سے تری پورہ اسمبلی کی 60 رکنی سیٹوں کے لئے جاری پولنگ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، "میں ہر ایک سے خاص طور پر نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں اور جمہوریت کے اس جشن کو مضبوط کریں اور امن اور ترقی کے لیے ووٹ دیں۔ بغیر کسی خوف کے ووٹ دیں۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے لوگ ریاست میں تبدیلی لانے کے لیے متحد ہیں۔ ریاست کے 60 اسمبلی حلقوں میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹنگ کے لیے 3328 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں 13.98 خواتین ووٹرز سمیت تقریباً 28.23 لاکھ ووٹرز آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تمام ووٹرز 259 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور مرکزی وزیر پرتیما بھومک کی قسمت بھی شامل ہے۔ ووٹنگ شام 4 بجے تک ہوگی۔ انتخابی نتائج 2 مارچ کو آئیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تریپورہ میں آج 60 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ بنیادی طور پر بائیں بازو کی پارٹیوں، کانگریس اور کچھ دیگر علاقائی جماعتوں سے سمجھا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کے حوالے سے ووٹرز میں کافی جوش و خروش ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined