نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہی تمام ریاستی راجدھانیوں میں واقع پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں پیر کے روز ووٹنگ شروع ہو گئی۔ کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسدن مستری نے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ووٹ پیٹیوں کی جانچ کی اور اس کے بعد پارٹی کے ووٹروں نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔
Published: undefined
صدارتی انتخاب میں ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے رمیان مقابلہ ہے۔ سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں کانگریس کے صدر دفتر میں ووٹ ڈالا۔ جبکہ بھارت یاترا پر نکلے راہل گاندھی نے دیگر بھارت یاتریوں کے ساتھ کرناٹک کے بیلاری میں ووٹ ڈالا۔ اس دوران راہل گاندھی دیگر لیڈران کے ساتھ ووٹنگ کی قطار میں لگے نظر آئے۔
Published: undefined
بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کانگریس کے اراکین کرناٹک میں ضلع بیلاری کے سنگانکلو میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاترا میں میٹنگ کے لیے رکھے گئے کنٹینر کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے اور مندوبین اسی میں ووٹ دے رہے ہیں۔
کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز