لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔شدید گرمی کے باوجود لوگ ووٹ دینے آ رہے ہیں۔ اس مرحلے میں اتر پردیش اور مہاراشٹر کی 8-8 اور بہار کی پانچ سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ کیرالہ سے تمام 20، کرناٹک سے 14، راجستھان سے 13، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام سے پانچ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ سے تین، تین، منی پور، تریپورہ اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے ایک ایک سیٹ اس مرحلے میں ہیں۔ اس مرحلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے لے کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تک بہت سے بڑے لوگوں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
Published: undefined
دوسرے مرحلے میں جن 88 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے، ان میں سے کچھ سیٹیں خاص ہیں۔ ان میں بیرونی منی پور کی سیٹ ہے۔یہ تشدد کی وجہ سے خبروں میں رہی اور یہا آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری اہم سیٹ وائناڈ کی ہے جہا سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ اس سیٹ سے بائیں بازو نے اینی راجہ کو میدان میں اتارا ہے اور بی جے پی نے کے سریندرن کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
کوٹا کا شمار بھی اہم سیٹوں میں ہوتا ہے جہاں سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اوم برلا کے سامنے کانگریس نے بی جے پی چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے پرہلاد گنجال کو ٹکٹ دیا ہے۔ ادھر اتر پردیش میں ایک ایسی سیٹ ہے جہاں سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کیونکہ بی جے پی نے رامائن میں رام کا کردار ادا کرنے والے ارون گوول کو میدان میں اتارا ہے۔ یہ سیٹ میرٹھ کی ہے۔پپو یادو کی وجہ سے بہار کی پورنیا سیٹ بھی موضوع بحث ہے کیونکہ وہ اس سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پپو کانگریس سے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن آر جے ڈی نے اس سیٹ سے اپنا امیدوار کھڑا کیا۔ہیما مالنی متھرا سے انتخابات لڑ رہی ہیں اور فلمی اداکارہ ہونے کی وجہ سے ان کی سیٹ پر بھی خوب بحث ہو رہی ہے۔ دوسری طرف سب کی نگاہیں بھوپیش بگھیل کی سیٹ پر بھی ہیں۔
Published: undefined
بہار میں لوک سبھا کی 4 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ شدید گرمی (ہیٹ ویو) کے پیش نظر کیا ہے۔ بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی اور شام 6 بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ یعنی ووٹ 12 گھنٹے تک ڈالے جا سکتے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز