نئی دہلی: عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو جگہ سے ووٹر ہیں۔ انہوں نے دفعہ (2) 155 کے تحت تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کر معاملے کی پولس جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
آتشی نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گوتم گمبھیر کا نام قرول باغ اور راجندر نگر دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹر کے طور پر درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی قانون 1950 کی دفعہ 17 کے تحت کوئی شخص دو اسمبلی حلقوں سے ووٹر نہیں ہوسکتا۔ قانون کی دفعہ 31 میں التزام ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام کے بارے میں غلط اطلاع دینے پر ایک سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
اس تعلق سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے شخص کو ووٹ نہ دیں جو نااہل قرار دیے جانے والے ہیں۔
آپ امیدوار نے کہا کہ نامزدگی کے وقت الیکشن افسر کو دئے گئے حلف نامہ میں بھی گوتم گمبھیر نے یہ اطلاع چھپائی ہے کہ ان کا نام قرول باغ اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹر کی شکل میں درج ہے۔ حلف نامے میں انہوں نے کہا کہ وہ راجندر نگر اسمبلی سیٹ سے ووٹر ہیں۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے فوجداری شکایت درج کرائی ہے۔
Published: undefined
آتشی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ گمبھیر کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ برباد نہ کریں کیوں کہ دو ووٹر شناختی کارڈ ہونے کی وجہ سے آج نہیں تو کل ا ن کا انتخاب رد ہونا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز