اننت ناگ: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار غلام احمد میر نے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کو حساس اور سیاسی طور بالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رائے دہندگان کو معلوم ہے کہ آج کے ووٹ کی قیمت کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔
ویری ناگ کے اموگاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد غلام احمد میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا 'اننت ناگ کے ووٹر کافی تکلیفوں کے بعد ووٹ ڈال رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہاں کا ووٹر کافی حساس اور سیاسی طور پر بالغ ہے اور ان سب کو معلوم ہے کہ آج کے ووٹ کی قیمت کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہتر اور سیکولر سرکار کے لئے اننت ناگ کے لوگ کافی تعداد میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور صحیح فیصلہ دیں گے۔
Published: undefined
وادی کا حساس ترین علاقہ ہونے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ تین مرحلوں میں ہوگی اور پولنگ اوقات میں بھی دو گھنٹوں کی تخفیف کی گئی ہے جہاں پولنگ صبح کے سات بجے شروع ہوکر سہہ پہر چار بجے اختتام پذیر ہوگی۔
ضلع اننت ناگ کو پولنگ کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی سے فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں اگر چہ 18 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن اصل اور سخت مقابلہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور نیشنل کانفرنس کے جسٹس (ر) حسنین مسعودی کے درمیان ہے۔ سی پی آئی ایم جس نے اس حلقے سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے اس نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ پیپلز کانفرنس جس کی حلقے میں کوئی خاص پوزیشن نہیں ہے، نے چودھری ظفر علی کو کھڑا کیا ہے۔ بی جے پی جس کو گذشتہ عام انتخابات میں اس حلقے میں صرف 1.26 فیصدی ووٹ حاصل ہوئے تھے، نے صوفی یوسف جو ایم ایل سی بھی ہیں، کو کھڑا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز