نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو ہونے والی پنجاب اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی پولنگ میں امن وامان، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح کی اپیل کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
Published: undefined
پنجاب کے خوشحال مستقبل کے لیے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "جو لوگوں کی حمایت کرتا ہے، بے خوفی سے جواب دیتا ہے، اسے ووٹ دیں! پنجاب کی ترقی اور شاندار مستقبل کے لیے ووٹ دیں‘‘۔
Published: undefined
اتر پردیش کے ووٹروں سے تبدیلی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ووٹروں سے کہا، ''ووٹ اتر پردیش میں پڑے گا، تبدیلی پورے ملک میں آئے گی! نظم و نسق اور ترقی کے لئے ووٹ دیں، اگر نئی حکومت بنتی ہے تو ایک نیا مستقبل بنے گا‘‘۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے یوپی کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش کے میرے بہنوں-بھائیوں ان انتخابات میں آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ کو ریاست کو ایک نئی سیاست کے راستہ پر لے جانا ہے۔ آپ کو ریاست کے آنے والے کل کو سنوارنا ہے۔ اس بار آپ کے مدعوں کو سمجھے اور سلجھانے والی حکومت کا انتخاب کریں۔ ووٹ ضرور کریں۔‘‘
Published: undefined
ایک دوسرے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’پنجاب کے بہنوں-بھائیوں استحکام اور ترقی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دیا جانے والا ہر ووٹ نئی سوچ کے ساتھ پنجاب کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پنجاب کے لیے پنجابیت کی عزت کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز