قومی خبریں

’ووٹ ڈالیے اور رعایت پائیے‘، کئی کمپنیاں دے رہی ہیں ووٹ دینے والوں کو خصوصی رعایت

بہت سی کمپنیاں ووٹرس کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کی اپنے تئیں کوشش کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے والوں کو خصوصی رعایت دے رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/&nbsp; یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر/  یو این آئی

 

ملک میں لوک سبھا انتخابات کی گہما گہمی اپنے شباب پر ہے۔ ووٹنگ کا ایک مرحلہ پہلے مکمل ہو چکا ہے اور آج دوسرے مرحلے میں 80 سے زیادہ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جار ہے ہیں۔ اس کے بعد ووٹنگ کے مزید پانچ مراحل باقی رہ جاتے ہیں۔ انتخابی ماحول میں الیکشن کمیشن سمیت مختلف ادارے زیادہ سے زیادہ ووٹرس کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ کمپنیاں اور کاروباری ادارے بھی ان کوششوں میں پیچھے نہیں ہیں۔

Published: undefined

بہت سی کمپنیاں اور کاروباری ادارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی مہم چلا رہے ہیں۔ اس کے لیے ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کو مختلف مصنوعات اور خدمات پر رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ووٹرس کے لیے اس رعایت کا دائرہ بہت وسیع ہے اور اس کا دائرہ ایوی ایشن سے لے کر ہوٹل و ریسٹورنٹ تک پھیلا ہوا ہے۔

Published: undefined

ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس 18 سے 22 سال کی عمر کے پہلی بار ووٹ دینے والے لوگوں کو کرایوں میں خصوصی رعایت دے رہی ہے۔ اگر ووٹرس پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے پارلیمانی حلقے میں جانا چاہتے ہیں تو وہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں کے کرایہ میں 19 فیصد کی خصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ رعایت ملکی پروازوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازوں پر بھی دستیاب ہے۔

Published: undefined

الیکٹرک وہیکل رائڈ ہیلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’بلیو اسمارٹ‘ نے ووٹرس کے لیے سفر کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی دہلی اور بنگلورو میں رائے دہندگان کو پولنگ سینٹر اور وہاں سے واپس جانے کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلورو کے ووٹروں کو تفریحی پارک ’چین ونڈرلا‘ میں ٹکٹوں پر 15 فیصد کی خصوصی رعایت مل رہی ہے۔

Published: undefined

’این ریچ‘ اپنے سلون چین میں ووٹرس کو 50 فیصد اضافی رعایت یا ریوارڈ پوائنٹس دے رہا ہے۔ یہ پیشکش احمد آباد، بنگلورو، ممبئی، اندور، پونے جیسے شہروں کے لیے ہے۔ یہ پیشکش ووٹنگ کے دن سے مزید ایک ہفتے کے لیے ہے۔ نوئیڈا کے ووٹرس  ’کیفے ڈلہی ہائٹس‘، ’ایف بار‘، ’آئی سیکڈ نیوٹن‘، ’نوئیڈا سوشل‘ اور ’دی بیئر کیفے‘ وغیرہ پر خصوصی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined