نئی دہلی: ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ ( وی آئی ایل) نے فائیو جی سلیوشن پر مبنی اسمارٹ سٹی تلاش کرنے کے لیے انفراسٹرکچر لیڈر لارسن اینڈ ٹوبرو ( ایل اینڈ ٹی ) کے اسمارٹ ورلڈ اور کمیونیکیشن بزنس کے ساتھ شراکت کی ہے۔
Published: undefined
کمپنی کے انٹرپرائز بزنس کے چیف ایگزیکٹیو ابھیجیت کشور کے مطابق ٹیلی کام سلیوشن اسمارٹ اور پائیدار شہروں کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فائیوجی ٹیکنالوجی کی آمد نے شہری ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مستقبل میں اسمارٹ شہروں کی پائیدار تخلیق کی حمایت کے لیے جامع حل فراہم کرنے کے نئے مواقع کھولے ہیں۔ فائیو جی پر مبنی اسمارٹ سٹی سلیوشنز کی جانچ کے لیے وی آئی کے ساتھ شراکت کی گئی ہے۔
Published: undefined
ایل اینڈ ٹی ہول ٹائم ڈائریکٹر (ڈیفنس اینڈ سمارٹ ٹیکنالوجی) جے ڈی پاٹل نے کہا ’’اس ابھرتی ہوئی دنیا میں ہم ہوشیار اور زیادہ ذہین سیلوشن کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ایل اینڈ ٹی آئی او ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں جدید تکنیکی اختراعات سے سماج کو فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ہندوستانی شہروں میں متعدد اسمارٹ سلیوشنز کو کامیابی سے چلانے اور آئی او ٹی سے چلنے والے فائیو جی سلیوشن تیار کرنے کے لیے ووڈا فون آئیڈیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز