نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس معاملے میں ووڈافون-آئیڈیا کو بدھ کے روز بڑی راحت دیتے ہوئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو 733 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس ونیت سرن کی بنچ نے محکمہ انکم ٹیکس کو یہ حکم دیا کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو سال 2014-15 کے لئے چار ہفتوں کے اندر اندر 733 کروڑ روپے واپس کرے۔
Published: 29 Apr 2020, 10:40 PM IST
عدالت نے کہا کہ جہاں تک سال 2014-15 کا تعلق ہے، حتمی تشخیص آرڈر (انکم ٹیکس) ایکٹ کی دفعہ 143 (3) کے تحت منظور کیا گیا ہے، یہ ظاہر کرتاہے کہ درخواست گزار (ٹیلی کمیونیکیشنز فرم) 733 کروڑ روپے کے ریفنڈ کا حقدار ہے۔
Published: 29 Apr 2020, 10:40 PM IST
ووڈافون آئیڈیا نے عدالت میں عرضی داخل کرکے محکمہ انکم ٹیکس سے 4700 کروڑ روپے ریفنڈ کی مانگ کی تھی۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا تھا کہ محکمہ نے 2014-15 سے 2017-18 کے انکم ٹیکس کا ریفنڈ نہیں کیا۔ کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بدھ کو کل 733 کروڑ روپے کے رقوم کی واپسی پر مہر لگائی ہے۔
Published: 29 Apr 2020, 10:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Apr 2020, 10:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز