نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اورآزادی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دینے والے مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا۔ پی ایم مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا، جہاں سے ڈاندی یاترا کا آغاز ہوا تھا۔ اس یاترا نے ہندوستانی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔
Published: undefined
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی بھی مقامی پروڈکٹ خریدیں اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووکل فار لوکل کے ساتھ لگائیں۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے قریب چرکھا رکھا جائے گا۔ یہ کتائی والا پہیہ خود کفالت سے متعلق ہر ایک ٹوئٹ کے ساتھ ایک رواؤنڈ مکمل کرے گا۔ یہ عوامی تحریک کے لئے سرچشمہ کے طور پر کام کرے گا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو پرچم کشائی کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے افتتاحی پروگراموں کا آغٓاز کریں گے۔ وہ آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا افتتاح کے ساتھ سابرمتی آشرم میں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز