لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعہ کو ایپل کمپنی کے ایریا منیجر وویک تیواری قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے سے متعلق عرضی کو خارج کردیا۔
چیف جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے اور جسٹس وویک چودھری پر مشتمل بنچ نے شمشیر یادو جگرانا کی جانب سے دائر کردہ عوامی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ وہ کس بنا پر اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 1:10 PM IST
قابل ذکر ہے کہ اس عرضی پر سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے عدالت کو یہ یقین دیا گیا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائے جانے اور ملزموں کو سزا دلائے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ متأثرہ خاندان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو ایسے معاملے میں عوامی عرضی دائر کر کے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں ہے، عدالت نے سماعت کے بعد عرضی خارج کردی۔
Published: 06 Oct 2018, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Oct 2018, 1:10 PM IST