مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف ایک طرف شیوسینا لیڈروں کی ناراضگی عروج پر ہے، اور دوسری طرف وشو ہندو سینا کے ایک لیڈر نے ان کا سر قلم کرنے والے کو 51 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی ہے۔ وشو ہندو سینا سربراہ ارون پاٹھک نے سوشل میڈیا پر یہ متنازعہ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بالا صاحب ٹھاکرے کے بیٹے ادھو ٹھاکرے پر نارائن رانے نے جو حملہ کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ وارانسی میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پوسٹر چپکانے کے معاملے میں مبینہ طور پر تین مہینے سے فرار چل رہے پاٹھک کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر پائی ہے، لیکن اس نے فیس بک اور ٹوئٹر پر مرکزی وزیر نارائن رانے کا سر قلم کرنے والے کو 51 لاکھ روپے انعام دینے کا برسرعام اعلان کر دیا ہے۔ پاٹھک کی تلاش بھیلوپور تھانہ میں درج ایک معاملے کو لے کر ہے، لیکن وہ اب تک پولیس کی گرفت سے دور ہے۔
Published: undefined
ارون پاٹھک نے سوشل میڈیا پر واضح لفظوں میں لکھا ہے کہ ’’مرکزی وزیر نارائن رانے کا سر قلم کرنے والے کو 51 لاکھ‘‘، ساتھ ہی انھوں نے یہ ٹوئٹ بھی کیا ہے کہ ’’میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں احسان فراموش نارائن رانے کہ تیرے مرنے کے بعد تیری ہڈیوں کو کاشی میں بہانے نہیں دوں گا، اور تیری روح صدیوں تک بھٹکتی رہے گی۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں پاٹھک نے لکھا ہے کہ ’’جس پاکیٹ مار کو بالا صاحب نے شیو سینک بنائے، اسے وزیر اعلیٰ بھی بنایا، اس نے گھٹیا کام کیا، سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے رانے نے بالا صاحب کے بیٹے پر حملہ کیا۔ ایسے آدمی کا سر قلم کرنا چاہیے، اور جو یہ کرے گا اسے میں 51 لاکھ انعام دوں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined