قومی خبریں

وشو ہندو پریشد افغانستان کے ہندوؤں اور سکھوں کے لیے فکرمند!

وی ایچ پی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ وی ایچ پی برسوں سے پاکستان سے بے گھر ہونے والے لاکھوں ہندوؤں کی خدمت میں سرگرم ہے، ہم اپنے افغانی ہندو-سکھ برادریوں کی بھی ہر ممکن مدد کریں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نئی دہلی: افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد تیزی سے بدلتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے حکومت ہند سے وہاں کے ہندو اور سکھ برادری سمیت تمام ہندوستانیوں کی سلامتی اور ان کی بحسن و کامیاب گھر واپسی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

جمعہ کے روز وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل کی جانب سے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے اس سمت میں کیے گئے اقدمات قابل ستائش ہیں لیکن جب تک تمام ہندوستانیوں کے ساتھ وہاں کے ہندو-سکھ بحفاظت واپس نہیں آ جاتے، ان کے جان و مال کی حفاظت کی ہر سطح پر سنجیدہ کوشش کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

پرانڈے نے کہا کہ وی ایچ پی برسوں سے پاکستان سے بے گھر ہونے والے لاکھوں ہندوؤں کی خدمت میں سرگرم ہے، ہم اپنے افغانی ہندو-سکھ برادریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ وی ایچ پی جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ ’’خواتین اور بچوں تک کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے بعد افغانستان میں طالبان کی مخالفت ہو رہی ہے، ساتھ ہی عالمی برادری بھی اس کی دہشت سے اچھے سے واقف ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ملک کے مبینہ کچھ سیکولر لوگ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں اور ’جہادیوں‘ کے ساتھ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر نے میں سرگرم ہیں۔‘‘

Published: undefined

پرانڈے نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں، انھیں نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی اور اس کی حمایت دونوں کا خاتمہ برا ہوتا ہے۔ طالبان کی ستائش کرنے والوں کو کچھ دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے چہیتوں کے زیر سایہ افغانستان میں بھی گذارنے چاہئیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined