قومی خبریں

آندھرا پردیش کی راجدھانی اب حیدر آباد نہیں وشاکھاپٹنم ہوگی، وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کا اعلان

2014 میں تلنگانہ کو آندھرا سے جب الگ کیا گیا تو حیدر آباد کو 10 سال کے لیے دونوں ریاستوں کی مشترکہ راجدھانی بنایا گیا تھا، یہ مدت پوری ہونے کے بعد حیدر آباد کو تلنگانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>جگن موہن ریڈی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جگن موہن ریڈی، تصویر آئی اے این ایس

 

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی اگلی راجدھانی وشاکھاپٹنم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ریڈی نے بین الاقوامی سفارتی اتحاد کی میٹنگ میں یہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں تلنگانہ کو آندھرا پردیش سے جب الگ کیا گیا تو حیدر آباد کو 10 سال کے لیے دونوں ریاستوں کی مشترکہ راجدھانی بنایا گیا تھا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد حیدر آباد کو تلنگانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے اس سلسلے میں واضح کر دیا ہے کہ اب حیدر آباد کی جگہ آندھرا پردیش کی راجدھانی وشاکھاپٹنم ہوگی۔ انھوں نے بین الاقوامی سفارتی اتحاد کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں میں آپ کو وشاکھاپٹنم میں مدعو کرنا چاہتا ہوں جو آنے والے دنوں میں ہماری راجدھانی ہوگی۔ میں بھی آنے والے مہینوں میں وشاکھاپٹنم میں منتقل ہو جاؤں گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined