قومی خبریں

وراٹ کوہلی کو احمد آباد میں ملی دھمکی، بنگلورو نے پریکٹس میچ اور پریس کانفرنس کیا رَد، 4 افراد گرفتار

پولیس افسر وجئے سنگھ جوالا کا کہنا ہے کہ احمد آباد پہنچنے کے بعد وراٹ کوہلی کو گرفتاریوں کے بارے میں پتہ چلا، ان کی سیکورٹی ہماری اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس 

آج آئی پی ایل 2024 کا ایلیمنیٹر میچ کھیلا جانا ہے، لیکن اس سے ٹھیک پہلے وراٹ کوہلی کو احمد آباد میں دھمکی ملی جس کی وجہ سے آر سی بی (رائل چیلنجرس بنگلورو) نے اپنا واحد پریکٹس میچ رد کر دیا۔ اس کے علاوہ میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔

Published: undefined

دراصل ’آنند بازار پتریکا‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وراٹ کوہلی کو دھمکی ملی تھی جس کی وجہ سے آر سی بی نے پریکٹس میچ اور پریس کانفرنس کو رد کر دیا۔ جانکاری کے مطابق گجرات پولیس نے پیر کی شب کو احمد آباد ایئرپورٹ سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ حالانکہ اب تک دونوں ٹیموں کی طرف سے اس معاملے میں کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں پولیس افسر وجئے سنگھ جوالا نے کہا کہ ’’احمد آباد پہنچنے کے بعد وراٹ کوہلی کو گرفتاریوں کے بارے میں پتہ چلا۔ ان کی سیکورٹی ہماری اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ آر سی بی مینجمنٹ جوکھم نہیں لینا چاہتا تھا۔ انھوں نے ہمیں مطلع کیا کہ کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔ راجستھان رائلس کو بھی اس کے بارے میں جانکاری دے دی گئی تھی، لیکن انھیں اپنے پریکٹس کو آگے بڑھانے میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined