قومی خبریں

پھر ’اے آئی‘ کا شکار ہوئے وراٹ کوہلی، شبھمن گل کی برائی کرنے والی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

وراٹ کوہلی وائرل ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ گل کی تکنیک شاندار ہے، لیکن انھیں ہم سے آگے رکھنے کی ضرورت ہے، لوگ اگلے وراٹ کی بات کر رہے ہیں لیکن میں صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ وراٹ صرف ایک ہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی 

ہندوستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشیل انٹلیجنس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شبھمن گل کی بُرائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ میدان پر وراٹ کوہلی اور شبھمن گل کے درمیان رشتہ بہت دوستانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب گل کی برائی کرتے ہوئے وراٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو لوگ حیران ہو گئے۔ حالانکہ جلد ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ ویڈیو فرضی ہے جو اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس ڈیپ فیک ویڈیو میں وراٹ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’گل کی تکنیک شاندار ہے، لیکن انھیں ہم سے آگے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگ اگلے وراٹ کوہلی کی بات کر رہے ہیں، لیکن میں صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ وراٹ کوہلی صرف ایک ہے۔ میں نے سب سے خطرناک گیندبازوں کا سامنا کیا ہے۔ سب سے مشکل حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایسا ایک دہائی سے زیادہ وقت تک لگاتار کیا ہے۔‘‘ وراٹ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہندوستانی کرکٹ میں ’بھگوان‘ (سچن تندولکر) ہیں، اور ان کے بعد میں ہوں۔ یہ ایک بنچ مارک ہے۔ گل کو وہاں تک پہنچنے سے پہلے طویل راستہ طے کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وراٹ کوہلی اے آئی کا شکار بن چکے ہیں۔ ان کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آ چکی ہے جس میں ایک گیمنگ کا وہ پروموشن کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ ایک ڈیپ فیک ویڈیو ہے جس میں وراٹ کا غلط طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سچن تندولکر اور ان کی بیٹی سارہ تندولکر کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined