گونڈہ: اتر پردیش کے گونڈہ ضلع کے قصبہ کرنیل گنج سے اغوا ہونے والے ایک کاروباری کے 6 سالہ پوتے نمو گپتا کو پولیس نے 17 گھنٹوں کے بعد بازیاب کرا لیا۔ اس دوران چار کروڑ روپے کا تاوان طلب کرنے والی ایک خاتون چھوی پاندے سمیت 4 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تمام ملزمان کی گرفتاری کے بعد تاوان کی رقم مانگنے کی ایک آڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ آڈیو میں چھوی پانڈے بچے کے والد کو دھمکی دیتی ہے کہ اگر انہوں نے 4 کروڑ روپے کا انتظام نہ کیا تو اپنے بچے کو بھول جائیں۔
Published: 25 Jul 2020, 4:11 PM IST
بچے کو اغوا کرنے کے اس معاملہ میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یو پی اے ڈی جی (نظم و نسق) پرشانت کمار نے میڈیا کو تمام معلومات فراہم کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کارروائی میں دو بدمعاش اومیش یادو اور دیپو کشیپ زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں سورج پاندے، چھوی پانڈے اور ان کے بھائی راج پانڈے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک آلٹو کار، پستول اور دو طمنچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کا علاج چل رہا ہے۔
Published: 25 Jul 2020, 4:11 PM IST
اغواکاروں میں شامل چھوی پانڈے سورج پانڈے کی بیوی ہے۔ اس نے ہی بچے کے والد کو تاوان کے لئے فون کیا تھا۔ اس نے فون کر کے چار کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ آڈیو میں وہ دھمکی دیتی ہوئی سنائی دیتی ہے۔ اس نے وکاس دوبے کا بھی نام لیتے ہوئے کہا کہ جانتے ہو نہ، وکاس دوبے کا کیا انجام ہوا؟ پولیس کسی کی نہیں ہوتی۔
Published: 25 Jul 2020, 4:11 PM IST
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاوان کے لئے جب کاروباری کے پاس فون آیا تو انہوں نے کال کو اپنے موبائل میں ریکارڈ کر لیا اور ریکارڈنگ پولیس کو دے دی۔ پولیس نے جب ریکارڈنگ سنی تو واضح ہو گیا کہ اغواکارو پیشہ ور نہیں ہیں۔ چھوی فون پر کاروباری کو آپ کہہ کر مخاطب کر رہی تھی اور بات چیت کے دوران وہ اٹک بھی رہی تھی۔
Published: 25 Jul 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2020, 4:11 PM IST