نئی دہلی: دو سادھویوں کی عصمت دری کے معاملے میں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے ذریعہ قصوروار قرار دیے گئے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو روہتک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے انھیں گیسٹ ہاﺅس میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام رحیم کو اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ ان کے ساتھ ’وی آئی پی ٹریٹمنٹ‘ کیا جا رہا ہے۔ انھیں پینے کے لیے منرل واٹر دیا جا رہا ہے اور ایک معاون بھی دیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، رام رحیم کو ان کی مرضی کے مطابق کپڑے پہننے کی اجازت بھی دی گئی ہے جب کہ ضابطہ کے مطابق جیل میں قیدیوں کو وہاں کے کپڑے پہننے ہوتے ہیں۔
Published: 25 Aug 2017, 11:52 PM IST
عصمت دری کے معاملے میں قصوروار شخص کو ریاستی حکومت اور جیل انتظامیہ کے ذریعہ اس طرح کی چھوٹ دیے جانے اور وی آئی پی ٹریٹمنٹ سے کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ لوگ اس لیے بھی حیران ہیں کہ جس رام رحیم کی وجہ سے چار ریاستوں کی معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے اور کروڑوں کا مالی نقصان ہو گیا ہے، اس شخص کو اس طرح کی آسانی اور آزادی کیوں دی جا رہی ہے۔
Published: 25 Aug 2017, 11:52 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Aug 2017, 11:52 PM IST