قومی خبریں

پارلیمنٹ میں منی پور تشدد پر شدید ہنگامہ آرائی، دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ منی پور جل رہا ہے، خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے، انہیں برہنہ کر کے گھمایا دیا جا رہا ہے اور خوفناک تشدد ہو رہا ہے لیکن وزیراعظم اتنے دنوں سے خاموش ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے منی پور میں جاری تشدد پر پارلیمنٹ میں ترجیحی اور تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ منی پور جل رہا ہے، خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے، انہیں برہنہ کر کے گھمایا دیا جا رہا ہے اور خوفناک تشدد ہو رہا ہے لیکن وزیراعظم اتنے دنوں سے خاموش ہیں۔ اتنے غصے کے بعد آج انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر بیان دیا۔ کھڑگے کا کہنا تھا ’’ہم منی پور پر تفصیلی بحث چاہتے ہیں اور پی ایم مودی کو ایوان میں اس پر تفصیلی بیان دینا چاہیے۔ ہم منی پور کے وزیر اعلیٰ کے فوری استعفیٰ اور صدر راج نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دراصل، اپوزیشن پارلیمنٹ کے قاعدہ 267 کے تحت منی پور معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھی۔ منی پور معاملے پر پہلے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی 12 بجے شروع ہوئی تو اسی معاملے پر دوبارہ ہنگامہ شروع ہو گیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کو جمعہ تک کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

Published: undefined

ایوان میں زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور 'منی پور-منی پور' کے نعرے لگانے لگے۔ اپوزیشن نے کہا کہ منی پور تشدد پر راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت دیگر تمام کاموں کو ملتوی کر کے بحث کی جانی چاہئے۔ اپوزیشن کے ارکان نے وزیراعظم سے منی پور تشدد پر بیان دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ حکومت اور چیئرمین نے منی پور کے معاملے پر مختصر بات چیت پر اتفاق کیا لیکن اپوزیشن نے ایوان میں منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم کے بیان اور اس موضوع پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

مختصر بحث کو سننے کے بعد ٹی ایم سی کے ایم پی ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور ویڈیو پر بات کرنی ہوگی۔ وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ ایوان میں اس مسئلہ پر چیرمین اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت منی پور تشدد پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ دیکھ کر واضح ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو چلنے نہ دینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت نے راجیہ سبھا میں واضح کر دیا کہ ہم منی پور کے واقعات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے باوجود کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہیں اور قواعد کے مطابق ایوان میں بحث نہیں ہونے دی ہے۔ گوئل نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ بالکل چلے۔

Published: undefined

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ منی پور کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں فوراً بحث ہونی چاہئے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کے قاعدہ 267 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قاعدے کے تحت بحث کے لیے کسی بھی کاروبار کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن نے کہا کہ فی الحال ہم ایوان میں صرف منی پور پر بحث کرنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں شور اور ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined