متھرا: ورنداون کے کمبھ علاقہ میں آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ) کے ارکان پولیس اہلکاروں سے بھڑ گئے۔ آر ایس ایس کے کارکنان نے پولیس پر ایک پرچارک کی پٹائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد ان کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہونے لگی۔ اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں کو عوامی طور پر پیٹا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز کچھ پولیس اہلکاروں نے آر ایس ایس کے ضلع پرچارک منوج کمار کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور زد و کوب بھی کیا۔ اس وقت منوج کمار ورنداون کے کمبھ میلہ کے دوران جمنا ندی میں نہا رہے تھے۔
اس واقعہ کے فوراً بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں مبینہ طور پر 2-3 پولیس اہلکاروں کا کچھ نوجوان کے ساتھ تنازعہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس میں ایک نوجوان ایک پولیس اہلکار پر پیچھے سے ہیلمٹ مارتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں پر بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی کارکنان دھرنے پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے اعلیٰ انتظامی افسران اور پولیس افسران سے اس معاملہ میں مداخلت کا مطالبہ کیا۔
ایس ایس پی گورو گروور اور ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہل نے قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی کی، اس کے بعد دھرنا واپس لیا گیا۔ آر ایس ایس پرچارک منوج کمار کے ایک معاون نے سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج کروایا۔ وہیں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکن بچو سنگھ نے بھی قصور وار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز