نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ دلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے۔
Published: undefined
کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ نے صدر کے خطاب کی شکریہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر لال قلعہ پر جو کچھ بھی ہوا، وہ افسوسناک ہے۔ اس کا کسی بھی سورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کے راستے کو شروع میں بدل دیا گیا۔
Published: undefined
کانگریس ارکان نے ک ہا کہ دلی میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کائی جانی چاہیے۔ اس کے لئے دو ماہ کو وقت طے ہونا چاہیے۔ قصورواروں کو ہر قیمت سزا دی جانی چاہیے۔ باجوا نے کہا کہ قانون جلد بازی میں لائے گئے ہیں۔ ان کو منظور کرنے میں پارلیمانی پارلیمانی عمل کی پیروی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ قانون کارپوریٹ کے لئے لائے گئے ہیں۔ حکومت کو انہیں فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسان لیڈروں کے ساتھ باتی چیت کرنی چاہیے اور قانون واپس لینے یقینی کو بنانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined