قومی خبریں

منی پور میں پھر تشدد، فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

منی پور کے بشنو پور ضلع کے کمبھی قصبے میں اتوار کو مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گورنر انوسویا یوکی نے آج ایک بیان جاری کرکے کسانوں پر حملے کی مذمت کی

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

امپھال: منی پور کے بشنو پور ضلع کے کمبھی قصبے میں اتوار کو مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گورنر انوسویا یوکی نے آج ایک بیان جاری کرکے کسانوں پر حملے کی مذمت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کی نصف شب سے لنگوبی، چندول پوکپی اور سوکوم علاقوں میں قریبی پہاڑیوں سے شدید فائرنگ کی جارہی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے مرکزی فورسز سے مدد کی اپیل کی۔ کوکی اکثریتی پہاڑی علاقوں سے 3 مئی سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

دامن اور دیگر متاثرہ علاقوں میں رہنے والے تقریباً 50000 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاوں کی حفاظت پر مامور کئی لوگ مارے گئے ہیں اور پہاڑیوں سے بار بار جدید ترین بندوقوں، سنائپرز اور مارٹروں کے استعمال سے دیہاتیوں کا واپس آنا ناممکن ہو گیا ہے۔

Published: undefined

گاؤں والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرپسند مویشیوں کو بھی مار کر لے گئے۔ گائے اور دیگر جانوروں کے قتل کی بھی وادی کے مکینوں نے مخالفت کی تھی۔ وہ جانوروں سے پیار کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور ان کی روایت اور مذہب میں قتل کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

کچھ رضاکار اب خالی گاووں کی رکھوالی کررہے ہیں کیونکہ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ ان کے گھر مکمل طور پر جلا دئے جائیں گے، موجودہ بدامنی کے آغاز سے اب تک 3000 سے زیادہ گھر جلا دئے ہیں۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں چند گھنٹوں کی نرمی کے علاوہ کرفیو جاری رہا۔ چورا چاند پور ضلع میں بحران شروع ہونے کے بعد 3 مئی سے انٹرنیٹ معطل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined